جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

فراڈیے اور نوسر باز کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فراڈیا اور نوسر باز کہہ دیا۔

گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی قیادت سنبھال کر جماعت میں نئی روح پھونک دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گورننس اور تجربہ قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فراڈیے اور نوسر باز کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، اپنی ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا کہ جیلوں میں جائیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی نے جیل بھرو تحریک کی اس کی بات نہیں مانی اور یہ روتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر وطن واپس آیا اور جیل چلا گیا، ہماری جدوجہد منزل تک پہنچے گی، میرا اور آپ کا قائد واپس آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.