پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے نوجوان پلیئر معاذ خان نے کہا ہے کہ وہ کراچی کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔
لاہور قلندرز کے نوجوان پلیئر معاذ خان نے کہا کہ کراچی لاہور کا میچ بڑا میچ ہے، شائقین بھی دل تھام کر بیٹھیں گے۔
معاذ خان نے کہا کہ یہ میچ پاکستان اور بھارت کے میچ کی طرح دلچسپ ہوتا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ قلندرز اچھی فارم میں ہیں، ایک میچ ہارنے سے مورال نہیں خراب ہوتا۔
معاذ خان کا مزید کہنا تھا کہ جو میچ ہارے اس کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں لاہور قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں لیگ میچز جاری ہیں،پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز دوسرے اور لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ پشاور زلمی پہلے، ملتان سلطانز چوتھے، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے 2، 2 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔
Comments are closed.