اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

لاہور: فواد چوہدری کو تلاشی کیلئے پولیس گھر لے گئی

پولیس کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو لاہور پہنچا دیا گیا جہاں انہیں پہلے فارنزک لیب پھر ان کے گھر لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو پہلے لاہور میں واقع فارنزک سائنس لیبارٹری لایا گیا، تاہم کچھ ہی دیر کے بعد انہیں فرانزک لیب سے واپس لے گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس فواد چوہدری کو ان کے گھر لے کر گئی ہے جہاں ان کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی جائے گی۔

اس سے قبل پولیس فواد چوہدری کو فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد سے لاہور لائی تھی۔

اسلام آباد پولیس تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس وائس میچ کے لیے فواد چوہدری کو فارنزک لیبارٹری لائی تھی۔

فواد چوہدری کو گزشتہ روز 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.