لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، دکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں، اس صورت حال نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔
عید کی آمد آمد ہے اور لاہور میں سبزی فروشوں نے سبزیوں کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔
پیاز کا سرکاری نرخ 45 روپے کلو ہے جبکہ دکاندار 60 روپے کلو میں بیچ رہے ہیں، پھلیاں 75 روپےفی کلوکی بجائے 200 جبکہ ادرک 425 روپے کی بجائے 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دکانداروں کو ریٹ لسٹیں تو فراہم کر دیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا۔
دکاندار وہی رٹا رٹایا موقف اپناتے ہیں کہ انہیں منڈی سے ہی سبزیاں مہنگی ملتی ہیں وہ سستی نہیں بیچ سکتے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.