بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختون خوا میں تبدیلی آگئی، 12 خواتین نے پٹواری بھرتی کا امتحان پاس کرلیا

خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے، صوبے میں 12 خواتین نے پٹواری بھرتی کا امتحان پاس کرلیا۔

امتحان میں کامیابی کے بعد صوبے میں پہلی بار خواتین کی بطور پٹواری بھرتی ممکن ہو سکی ہے ۔

صوبے می پہلی بار خواتین کی بطور پٹواری بھر تی کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظفر علی خان نے بھی مسرت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پٹواریوں کی نئی پوسٹوں میں 10 فیصد حصہ خواتین کےلیے مختص کیا گیا تھا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.