لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس اہلکار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے تو حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہوچکے تھے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی جگہ سے 12 گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
قبل ازیں لاہور کے حلقے پی پی 167 میں تشدد اور فائرنگ کے واقعے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہور کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی تھی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سی سی پی او لاہور کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ تشدد اور فائرنگ کی انکوائری رپورٹ فوری تیار کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے دوران کسی فرد کی سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر نہیں لایا جائے گا۔
Comments are closed.