ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

لاہور سے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 سے 327 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے، ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے 41 پروازوں سے11 ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا ہے کہ عازمین حج حجاز مقدس میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا، ان کو واپس لانے کے لیے فضائی آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک اختتام پذیر ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.