toledo dating single woman dating li gu yi thai sex mature thai prostitute ran chat china girl sex com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور سے لاپتہ چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب

لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتہ ہونے والے چاروں بچیاں ساہیوال سے بازیاب ہو گئیں، چاروں بچیاں 30 جولائی کو لاپتہ ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق لاہور پولیس لڑکیوں کو لینے کے لیے ساہیوال روانہ ہو گئی۔

لاہور کے علاقے ہنجروال سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی4 بچیوں کے واقعے پر ایس پی کرائم ریکارڈ آفس محمد عمران کا کہنا ہے کہ اغوا ء ہونے والی بچیوں کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

لاہور کے علاقے ہنجروال سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی4 بچیوں کو رکشہ ڈرائیور نے 30 جولائی کی رات 12 بجےموہلنوال روڈ پر اتارا تھا۔

بچیوں کے اغواء کا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

لاہور کے علاقے ہنجروال سے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والی4 بچیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔

عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹرو ٹرین پر سفر کے لیےگھر سے نکلی تھیں لیکن واپس نہیں آئی تھیں اس لیے بچیوں کو اغواؤ کیئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.