i wish i could read your mind asin video lazi siquijor philippines russian dating beauties rich women looking for younger men www gogol ecom alice facebook profiles malunggay juice

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ایدھی مرکز میں ویکسینیشن سینٹر قائم

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث چھوٹے ویکسی نیشن سینٹر بھی فعال ہو گئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 11 فی صدر رہی۔

کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب واقع ایدھی کے مرکز میں بھی کورونا وائرس کا ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

ایدھی کے مرکز میں صبح تا شام کورونا وائرس کی ویکسینیشن جاری ہے، جہاں یومیہ 1500 سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7 فی صد سے زائد ہو گئی، جبکہ گزشتہ روز کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ 36 اموات ہوئیں۔

کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.