بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے بغیر منصوبہ بندی پراجیکٹ شروع کئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے پراجیکٹس پر سبسڈیز سے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے تحت کمرشل ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ مشکل وقت سے نکلنے کے لیے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں، دس اندھیرے برس میں ملک پر قرضے بڑھے، اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں، ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہو چکا تھا، روپیہ نیچے آیا تو منہگائی بڑھی، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں والٹن پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.