معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے بغیر منصوبہ بندی پراجیکٹ شروع کئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے پراجیکٹس پر سبسڈیز سے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے تحت کمرشل ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمی ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں والٹن پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔
Comments are closed.