سیشن کورٹ لاہور کی سیکیورٹی ٹیم نے ججز گیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی انچارج مبشر اعوان کے مطابق ملزم قاسم کے قبضے سے ایک پستول، میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ملزم کو ججز گیٹ پر تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا، سیکیورٹی انچارج کے مطابق عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس نے ملزم قاسم کو حراست میں لے کر تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا
بشکریہ جنگ
Comments are closed.