لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں کئی ماہ سے سنگل اور تھری فیز میٹروں کی قلت چلی آ رہی ہے جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہو کر رہ گئے، کہتے ہیں کہ تین تین ماہ سے پیسے جمع کرا چکے ہیں، مگر میٹر نہیں مل رہے۔
لیسکو میں کئی ماہ سے میٹروں کی قلت سے صارفین پریشان ہو کر رہ گئے، کہتے ہیں کہ کئی ماہ پہلے پیسے جمع کراچکے، لیسکو دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، مگر میٹر نہیں مل رہے، خراب میٹروں پر زیادہ ریڈنگ ڈالی جارہی ہے، شکایت پر بل ٹھیک بھی نہیں کئے جاتے۔
ماہرین انرجی کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال میٹر خریدنے میں تاخیر کی وجہ سے پیدا ہوئی۔
دوسری جانب لیسکو حکام نے اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ جن صارفین کے میٹر خراب ہیں، انہیں زائد ریڈنگ نہ ڈالی جائے، زائد ریڈنگ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.