لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق صوبے کا آلودہ ترین شہر ساہیوال رہا جہاں پر 170ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں 207، گوجرانوالہ 189، بہاولپور 178، ملتان 177، ملتان 177، مریدکے 173جبکہ راولپنڈی میں 68 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیے گئے۔
پنجاب کے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے ماحول میں اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔
Comments are closed.