لاہور میں عیدالاضحی سے پہلے مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتی بڑھنے لگیں، ادرک 390 لہسن 180 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہفتہ قبل 20 روپے کلو ملنے والے ٹماٹر 45 میں فروخت ہورہے ہیں،جبکہ 25 سے 30 روپے کلو میں ملنے والا پیاز36 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ سرخ مرچ 80 روپے ،کھیرا 50 روپے ،لیموں سو روپے کلو میں دستیاب ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کاکہناہ ے کہ عید کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں،پوری کوشش ہے سبزیوں کے ریٹ کم سے کم ہوں۔
Comments are closed.