لاہور کے رمضان بازاروں میں چینی کی فراہمی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت آج ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں رمضان بازاروں میں چینی اسٹالز پر رش کاجائزہ لیا جائے گا اور چینی اسٹالز رمضان بازاروں کے اندر کی بجائے باہر لگانے کی تجویز پر غور ہوگا۔
رمضان بازاروں کے باہر چینی اسٹالز اور چینی کی وافر فراہمی کا بھی جائز ہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں گندم خریداری کی مہم اور گندم کے اجراء کی پالیسی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.