بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور دنیا بھر میں آلودگی میں دوسرے نمبر پر

آج صبح 9 بجے لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کراچی کی فضا میں آلودگی کا معیار مضرِ صحت قرار پایا۔

امریکی قونصل خانہ کراچی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یو ایس ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودگی کا معیار مضرِصحت بتایا گیا ہے۔

شہرِ قائد کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 10 بجے دن 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ادھر لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 247 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔

آلودگی کے اعتبار سے بھارتی شہر کولکتہ پہلے، بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر رہا۔

آلودہ شہروں میں نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو چوتھے اور بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا پانچویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.