بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی اغواء

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی اغواء کر لی گئی۔

لاہور پولیس نے داتا دربار کے باہر سے بچی کے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ بچی کو اپنے بیٹے کو دے کر دربار کے اندر گئی تھیں، اس دوران نامعلوم خاتون بچی کو لے کر غائب ہو گئی۔

لاہورمیں بھاٹی گیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے نومولود مغوی بچی کو بازیاب کرکے دو ملزمان ایک عورت اور اسکے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں خاتون کو بچی کو لے کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.