بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کور کمانڈر حملہ، ملزم سے تفتیش کیلئے JIT بنانے کی سفارش

سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی کی کارروائی میں لائنز ایریا سے گرفتار کور کمانڈر حملہ کیس کے ملزم اور جنداللّٰہ کے رکن سید کاشف علی شاہ عرف شاہین سے حساس اداروں نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم سے مشترکہ تحقیقات کے لیے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے محکمۂ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کے 9 ویں ایڈیشن میں رجسٹرڈ ملزم سید کاشف کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر محکمۂ داخلہ سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کراچی میں 2004ء کے دوران کور کمانڈر کراچی پر حملہ کرنے والے گروہ میں شامل تھا۔

شاہ فیصل کالونی کراچی کے رہائشی ملزم سے جوائنٹ انٹیروگیشن کی صورت میں ماضی، حال اور مستقبل کے جرائم کی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.