اتوار 23؍جمادی الاول 1444ھ 18؍دسمبر 2022ء

لاہور: بیٹے نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کردیا

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیٹے نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کامران نے والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلے دبا کر قتل کیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم اپنی بہن ماہ نور کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتا تھا مگر اس کی والدہ اور بہن شادی کہیں اور کرنا چاہتی تھیں، جس پر اس نے دونوں کو سوتے میں گلے دبا کر قتل کر دیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے سپر اسٹورکی پارکنگ میں سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھی کی گولی سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.