لاہور بورڈ نے سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحان 2022 کے پریکٹیکل امتحانات کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کردیا۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ایسے امیدوار جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر پریکٹیکل امتحانات نہیں دے سکے تھے وہ اب دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔
لاہور بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ایسے امیدوار درخواستیں 18 اگست تک لاہور بورڈ کی پریکٹیکل برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ان امیدواران کو رول نمبر سلیپس مورخہ 20 اگست کو جاری کی جائے گی اور پریکٹیکل امتحان 22 اگست کو لیا جائے گا۔
Comments are closed.