لاہور کے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ ماہرہ ذوالفقار کو اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا ہے۔
مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
ماہرہ ذوالفقار کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے۔
اس کےعلاوہ ماہرہ کے جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل برطانیہ سے آنے والی ماہرہ ڈیفنس میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
گزشتہ روز ملازمہ صفائی کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ماہرہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں زيادتی یا ڈکیتی میں مزاحمت کے شواہد نہیں ملے، مقتولہ ماہرہ کے والدین اور بہن بھائی لندن میں رہتے ہیں۔
Comments are closed.