وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیجیٹل چپ کے ذریعے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق پیٹرول چوری میں ملوث مذکورہ ملزم نے ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملزم پیٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم پیٹرول پمپ پر ملازم تھا، جس کے خلاف کمپنی کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔
Comments are closed.