لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا ایک اور سسٹم داخل ہو گیا، بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 29 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اس دوران لاہور کا درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ گوجرانولہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ کل بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 22 اور 23 جولائی کو لاہور میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 24 سے 26 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.