ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلوگرام آئس کی سعودی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورسز کے عملے نے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر محمد عمران عارف جدہ جانے کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے کیئرنگ کے دوران سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔
اے ایس ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر نے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، یہ لگ بھگ 1.035 کلوگرام آئس ہیروئن تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.