پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر کچرے کا ڈھیر بن گیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ نئی صفائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہ کرسکی، معاہدہ نہ ہونے کے باعث شہر تیزی سے کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے لگا۔
لاہور میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے، گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا ہی کوڑا نظر آرہا، جس کی وجہ سے تعفن اور بدبو کے باعث شہریوں کا گزرنا محال ہوگیا۔
کچرے کے ڈھیر کے باعث کاروبار مندی کا شکار ہوگیا اور شہری بھی بلبلا اٹھے ہیں، کئی کئی دنوں تک گلیوں، محلوں سے کچرا نہیں اٹھایا جا رہا، گرمی آنے سے مچھروں کی افزائش بھی شروع ہوگئی۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روزانہ 5 ہزارٹن کچرا جمع ہوتا ہے، گزشتہ روز 3 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا تھا، آج شہر کا ٹوٹل کچرا 7 ہزار ٹن ہو گیا، نئی صفائی کمپنی سے معاہدے کی بات چیت جاری ہے۔
Comments are closed.