بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: الیکٹرانکس فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی

لاہور میں فیروز پور روڈ پر الیکٹرونکس سامان بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے مذکورہ الیکٹرونکس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کیئے گئے آپریشن میں حصہ لیا۔

الیکٹرانکس فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایل پی جی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، دھوئیں کے باعث بعض ملازمین بے ہوش ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے الیکٹرانکس کی ملٹی نیشنل کمپنی میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.