لاہور کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) نے الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کےلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
ڈی ایم او لاہور عمر مقبول کا کہنا ہے کہ پمفلٹ، پوسٹر، کتابچے مقررہ سائز سے زیادہ شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ مٹیریل پر پرنٹرز کا نام نمایاں پرنٹ کرنا لازمی ہوگا جبکہ بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلیکس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ڈی ایم او عمر مقبول کا کہنا تھا کہ سیاسی امیدوار، الیکشن ایجنٹ تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصویر نہیں چھاپ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکلر پر درج ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنیوالے پرنٹنگ پریس مالکان کےخلاف کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.