محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں اسموگ بڑھنے کے ساتھ ہی شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔
لاہور میں اسموگ کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا 3 ہزار 222 نئے مریض سامنے آئے۔
محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث مختلف بیماریوں کے 62 ہزار231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں رواں سال اب تک اسموگ سے متاثر ہو کر بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار 723 ہو چکی ہے۔
لاہور میں رواں سال اب تک اسموگ سے 8 لاکھ 94 ہزار 754 افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔
خیال رہے کہ اسموگ کے باعث دمہ، ٹی بی، سانس کے انفکیشن، الرجی سمیت دیگر امراض سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.