بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

لاہور: آٹے کے بعد بازار سے مرغی بھی غائب

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بازار سے آٹے کے بعد مرغی بھی غائب ہونا شروع ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں آٹے کی قلت ختم ہو سکی ہے نہ اس کی قیمت میں کمی لائی جا سکی ہے۔

10 کلو اور 20 کلو کے سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بازار میں دستیاب ہی نہیں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد اب گندم کا کوٹہ 23 ہزار ٹن روزانہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں فارمی انڈے 290 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں جبکہ دیسی انڈے 600 روپے درجن مل رہے ہیں۔

سویا بین فیڈ ایشو کے باعث بازار میں مرغی کی سپلائی بھی کم ہے، دکان داروں کو مرغی سپلائی نہیں کی جا رہی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے فی کلو نرخ ساڑھے 5 سو روپے کلو ہو گئے، آٹا اور مرغی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت قیمتوں پر کنٹرول میں مکمل ناکام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.