پاکستان کرکٹ اسکواڈ خصوصی طیارے سے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہو گیا ، اسکواڈ برمنگھم پہنچنے کے بعد بذریعہ روڈ ڈربی پہنچے گا۔
پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے کھلاڑی مینجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ صبح خصوصی طیارے سے ابوظبی سے لاہور پہنچے جہاں سے پاکستان میں موجود اسکواڈ کے اراکان کے ہمراہ خصوصی طیارے میں سوار ہوئے۔
ان میں تین کرکٹرز اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس سمیت اسپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل تھے ۔
اسکواڈ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے برمنگھم پہنچے گا جہاں سے بذریعہ روڈ ڈربی جائے گا ، تین روز کی روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد 28 جون سے ٹریننگ کا آغاز ہو گا ۔
اس دوران دو انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیلے جائیں گے ، پاکستان نے انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے ، پاکستان ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف جائے گی جہاں پہلا ایک روز میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.