بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہورویسٹ مینجمنٹ کا بورڈ تحلیل، 3 ممبران مستعفی

لاہور میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا بورڈ تحلیل ہوگیا، تین ممبران نے استعفا دے دیا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا بورڈ تحلیل کردیا گیا جبکہ لاہور کی صفائی کے لیے نئی صفائی کمپنی کے انتخاب میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے استعفی دینے والے تین ممبران میں  محمد اطہر طاہر، تفویکلُ وکیل اور غنضفر عباس شامل ہیں۔

لاہور میں صفائی کی صورتحال ابتر ، گلیوں اور سڑکوں پر کوڑا ہی کوڑا، شہریوں کا تعفن اور بدبو سے گزرنا محال ہوگیا۔

واضح رہے کہ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں جبکہ 9 میں سے 4 ارکان کے استعفی کے بعد بورڈ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روزانہ 5 ہزارٹن کچرا جمع ہوتا ہے، گزشتہ روز 3 ہزار ٹن کچرا اٹھایا گیا تھا، آج شہر کا ٹوٹل کچرا 7 ہزار ٹن ہو گیا، نئی صفائی کمپنی سے معاہدے کی بات چیت جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.