لاہور کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں وسیع پیمانے پر بجلی چوری کا انکشاف سامنے آگیا۔
ایس ای سرکل ٹو چوہدری رشید نے نجی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔
چوہدری رشید کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم نے 9 غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا رکھے تھے، جن سے ماہانہ لاکھوں یونٹس کی بجلی چوری کی جارہی تھی۔
ایس ای سرکل ٹو کے مطابق جب لیسکو کی سرکل ٹیم نجی ہاؤسنگ اسکیم پہنچی تو اُسے گارڈز نے یرغمال بنالیا۔
چوہدری رشید کے مطابق ایس ای نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں کو رہا کرایا، ہاؤسنگ اسکیم کی بجلی کاٹی اور ایف آئی آر درج کروائی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم انتظامیہ نےایس ای سرکل ٹو کو دھمکیاں بھی دیں۔
چوہدری رشید کے مطابق مقدمہ درج کراکے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
Comments are closed.