لاہور کے ساہیوال بائی پاس پر فرنس آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر فرنس آئل تھا اور حادثہ ٹینکر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر کی لیکج بند کرکے فرنس آئل کو سڑک پر بہنے سے روک دیا ہے اور موٹروے پولیس نے آئل ٹینکر کو کوننگ کرکےمحفوظ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.