جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

لاہور، 4 روز کے دوران تین بچوں سمیت 9 افراد اغوا

لاہور میں چار روز کے دوران تین بچوں سمیت 9 افراد کو اغواء کرلیا گیا، پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے، بازیاب ایک بھی نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 9 افراد کے اغواء کی وارداتیں 19 سے 23 اکتوبر کے درمیان ہوئیں۔

شیرا کوٹ میں تین کمسن بہن بھائیوں، ٹھوکر نیاز بیگ لاری اڈے سے خاتون ایمن بی بی اور اس کے دو بچوں کو اغوا٫ کیا گیا۔

فیصل ٹاؤن میں شہری نظام دین کی 13 تیرہ سال بیٹی کو اغوا کیا گیا۔

ہنجروال میں 12 سالہ لڑکے کو اسکول سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

کوٹ لکھپت میں گلی میں کھیلتی 7 سالہ بچی بھی اغوا ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.