بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، یوحنا آباد میں 25 سالہ لڑکی کی پراسرار موت

لاہور کی نشتر کالونی یوحنا آباد میں 25 سالہ لڑکی کی پراسرار طور پر موت واقع ہوگئی۔

لڑکی کے والد کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکی اپنے منگیتر اعجاز  کے ساتھ جنرل اسپتال گئی تھی۔

والد نے کہا کہ انہیں فون پر طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی، اسپتال پہنچے تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس نے ملزم اعجاز کو گرفتار  کرکے تحقیقات شروع کردی، لاش پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوادی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.