بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، چوہنگ میں مظاہرین منتشر، ملتان روڈ پر ٹریفک بحال

لاہور کے علاقے چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر ایک مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث ٹریفک کے لیے  بند سڑک کھول دی گئی ہے۔

چوہنگ میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔

چوہنگ میں دھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی، دھرنے میں شریک مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولسی کے مطابق مظاہرین کے احتجاج ختم کرنے کے نتیجے میں ملتان روڈ پر ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔

مذہبی جماعت کے احتجاج کے نتیجے میں فیض آباد انٹر چینج اور گرد و نواح میں موبائل سروس معطل کر کے رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق  راول ڈیم روڈ، ترامڑی چوک، فیصل ایونیو، ایکسپریس وے، مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، سرینگر ہائی وے، اتاترک ایونیو، کانسٹیٹیوشن ایونیو، الیونتھ، ٹینتھ، نائینتھ اور سیون ایونیو پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.