لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ٹریفک وارڈن اور شہری میں جھگڑے کے دوران شہری کا سر پھٹ گیا، جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق وارڈن اقبال اور شہری فیضان میں جھگڑا ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے روکنے پر ہوا، تلخ کلامی ہوئی تو وارڈن نےشہری کو وائرلیس سیٹ دے مارا جس سے شہری کا سر پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق شہری کے سر پھٹنے پر ٹریفک وارڈن اور شہری میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی، موقع پر موجود لوگوں نے بھی وارڈن کو تھپڑ مارے۔
شہری فیضان کے مطابق وارڈن کے تشدد سے اس کے سر سے خون بہنے لگا جسے دیکھ کر موقع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.