صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسینیشن کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے مطابق اس حوالے سے لاہور کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیں مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات ہوں گی۔
سارہ اسلم نے مزید کہا ہے کہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیں امام بارگاہوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر ویکسینیشن کریں گی۔
سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے تمام سی ای اوز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.