بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

لاہور، ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

شہری محمد جاوید کےخلاف ماسک نہ پہننے پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

سی سی پی او غلام محمد ڈوگر کہتےہیں کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں پانچ روز کے دوران تشویشناک حدتک اضافے کے بعد این سی اوسی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن پر  غور کررہی ہے جبکہ لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.