لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس خصوصی دعا کے بعد ختم ہوگیا۔
داتا گنج بخش کے سالانہ عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات 26 تا 28 ستمبر جاری رہیں۔ اس دوران لنگر کے انتظامات کئے گئے اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔
عرس کی تقریبات میں آنے والے زائرین کی سکیورٹی اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی پابندی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.