کراچی: سندھ حکومت نے 9روزہ جزوی لاک ڈاؤن میں انٹر اور ٹیکنکل بورڈ کے امتحانات آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیے ہیں، تمام امتحانات ایک ہفتہ آگےکردیئےجائیں گے،میڈیا نمائندوں کو ماسک کےساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اجلاس میں ٹاسک فورس نے متعددمشکل فیصلے کیے، جس کے بعد سندھ میں8اگست تک جزوی لاک ڈاؤن ہوگا، اگر لاک ڈاوَن کامیاب ہوا تو 9اگست کو ساری چیزیں کھولنے کی طرف جائیں گے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چھوٹی ٹرانسپورٹ ویکسی نیشن کے لیے کھلی ہوگی،بڑی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں، پیٹرول پمپ بھی کھلے رہیں گے، پوری کابینہ اگلے 9دن کوئی اور کام نہیں کرے گی صرف لاک ڈاوَن کو مانیٹر کرے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ نجی دفاترمیں بھی اسٹاف کم سےکم رکھاجائے، اس حوالے سے فوج بھی مددکرےگی اوروزرابھی لاک ڈاؤن کوچیک کریں گے، کورونا کو کم کرنے کیلیے صرف 9دن کاجزوی لاک ڈاؤن لگایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کوآن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی،سرکاری دفاترمیں کم سےکم اسٹاف ہوگا،جزوی لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز،دودھ کی دکانیں،پٹرول پمپس کھلےرہیں گے،بینکوں سے بھی اپیل ہے کہ کم سےکم اسٹاف کےساتھ کام کیا جائے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ کورونا کو کم کرنے کیلیے ہمیں تھوڑی بہت قربانی دیناہوگی زیادہ نہیں مانگیں گے،کوروناکی وجہ سےکابینہ اجلاس منسوخ کررہےہیں،اسپیکرسندھ اسمبلی سےاجلاس آن لائن کرنےکی درخواست کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹاوائرس کاپھیلاؤروکنا ترجیح ہے،احتیاط نہ کی گئی توڈیلٹاوائرس بڑھےگا، کراچی معاشی حب ہے، اس لیےہماری زیادہ توجہ کراچی پرہے،کراچی میں کوروناکیسززیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹاسک فورس کی میٹنگ کےبعداسدعمر،ڈاکٹرفیصل کوآگاہ کیا، جس پر دونوں وزرا سمیت این سی او سی کے ادارے نے بھی کرونا روکنے کے تمام اقدامات کرنے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed.