لاڑکانہ میں لڑکی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر نوجوان فواد کےخلاف اغواء کی ایف آئی آر منسوخ کردی گئی۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ تفتیش اور بیانات کے بعد ایف آئی آر خارج کی گئی، ایف آئی آر کی منسوخی پر عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ خارج ہونے کے بعد نوجوان کو رہا کردیا گیا ہے۔
فواد کو 10روز قبل لڑکی کےاغوا کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، لڑکی نے عدالت میں مسلمان ہونے اور فواد سے اپنی مرضی سے نکاح کرنے کا بیان دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ تھری نے لڑکی کو حفاظتی تحویل کی غرض سے دارالامان منتقل کیا تھا۔
Comments are closed.