آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ لاڈی گینگ کے سربراہ خدا بخش سمیت 10 کارندے مارے جاچکے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انعام غنی نے کہا کہ لاڈی گینگ کے سربراہ کے مارے جانے تک یہ کمرزور نہیں ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس گینگ کے سہولت کاروں کو پکڑنا شروع کیا، کارروائی کے دوران لاڈی گینگ کا سربراہ خدا بخش اور اس کے ساتھی مارے گئے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ خدا بخش لاڈی 41 وارداتوں میں ملوث تھا، یہ گینگ ابتدا میں موٹر سائیکل چھیننے کی واداتیں کرتا تھا۔
اُن کا کہنا تھاکہ لاڈی گینگ نے بعد میں اغوا، بھتا خوری اور دیگر وارداتیں کرنے لگا، 10 ماہ قبل شروع ہونے والے آپریشن میں لاڈی گینگ کےکئی کارندےمارے گئے۔
انعام غنی نے یہ بھی کہا کہ لاڈی گینگ کے حوالے سے پولیس کارروائیوں پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.