بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق وزیراعظم کی آرمی چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

شہباز شریفنےلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔

متعلقہ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں، دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔

شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ ہے اپنے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران سوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.