لاپتہ شہری کی اہلیہ کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے نادرا حکام پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹر نادرا کو طلب کر لیا۔
لاپتہ شہری کی اہلیہ کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کراچی میں ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ لاپتہ شہری کی اہلیہ کو قومی شناختی کارڈ کیوں جاری نہیں کیا جا رہا؟
سندھ ہائی کورٹ نے دیگر فریقین سے بھی اس معاملے پر رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس نعمت اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف تو ادارے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں، اب لاپتہ شہری کی فیملی کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جاوید نامی شہری 6 سال سے لاپتہ ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاپتہ شہری جاوید کے بچوں سے اسکول میں داخلے کے لیے والدین کا شناختی کارڈ طلب کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا حکام لاپتہ ہونے والے جاوید کی اہلیہ کو شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہے۔
Comments are closed.