دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے علی سدپارہ اور اُن کی ٹیم کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سدپارہ اور اُن کے ساتھ لاپتا ہونے والے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار ہے، کے ٹو کی بلندی پر اس وقت بادل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ موسم صاف نہ ہوا تو سرچ آپریشن ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ایک پاکستانی محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔
Comments are closed.