ملک کے مختلف شہروں میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے مظاہرے سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معاملے سے بے خبر ہیں۔
سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حکومت مظلوم طبقات کو نظر انداز کر رہی ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے اے این پی بلوچستان کے رہنما اسد اچکزئی سمیت تمام گمشدہ افراد کی جلد سے جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔
چارسدہ، لوئر دیر، مہمند، پاراچنار، ہنگو اور باجوڑ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
کوئٹہ میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔
Comments are closed.