پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے کروڑوں روپے لگ گئے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کے دوران حکومت کا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا۔
کہا جارہا ہے کہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس حکام نے حکومت کو ایک درخواست دی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا۔حکومت نے تحریری درخواست کے بعد 14 کروڑ 90 لاکھ روپے پولیس کو جاری کیے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر عمران خان کا حقیقی لانگ مارچ 5 روز تک جاری رہا تو پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات 20 کروڑ روپے تک ہوسکتے ہیں۔
مارچ کے انتظامات سنبھالنے والے رہنما کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئےاور دھرنا 5 روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔
مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی 5 دِن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچ آتا وہ یومیہ ایک کروڑ 73لاکھ تک بنتا۔
Comments are closed.