عمران خان کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پر تمام رکاوٹیں ہٹاکر ریڈ زون میں داخل ہوگئے، بعض کارکن ایوان صدر کے سامنے اور ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی چوک پر آخری رکاوٹ بھی عبور کرلی ہے، ان کے پتھراؤ سے رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان ایوان صدر کے سامنے بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ عمران خان جناح ایونیو سے بنی گالہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
عمران خان کے ساتھ دیگر رہنما بھی جناح ایونیو روانہ ہوئے ہیں۔
عمران خان کے ساتھ قافلے کی صورت میں آنے والے کارکنان منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
بعض کارکنوں کی واپسی کے بعد اسلام آباد ایکسپریس وے پر گلبرگ پل کھول دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی ہے۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے۔ حکومتی ایما پر تحریک انصاف کے 2 کارکن شہید کیے گئے۔
Comments are closed.